کمسن طالب علم کو جسمانی سزا دینے کی ویڈیو وائرل ، پولیس کا سنجیدہ نوٹس، اْستاد گرفتارتحقیقات شروع

22

سرینگر: جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے ایک اسکول میں معصوم طالب علم جسمانی سزا دینے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے حرکت میں آکر استاد کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ اس ضمن میں کیس در ج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اسکول میں استاد کی طرف سے معصوم طالب علم کو جسمانی سزا دینے کی ایک ویڈ یو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد پولیس نے ویڈیو کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے طالب علم کو سزا دینے میں ملوث استاد کی گرفتار ی عمل میں لائی ۔ پولیس ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے ایک اسکول میں استاد کی طرف سے معصوم بچے کو سزا دینے کا ویڈ یو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے ویڈیو کا سنجید ہ نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات عمل میں لائی اور ملوث استاد کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق وہ سکولی بچوں اور بچیوں کو جسمانی سزا دینے کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

تبصرے
Loading...