کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے امتحانی مراکز میں تبدیلی کا اعلان کیا

32

سرینگر 6 مارچ 2019 ئ؁
کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے 7 مارچ کو منعقد ہونے والے کامن ایپی چوٹ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبا کیلئے امتحانی مراکز میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابق رول نمبر 196297 سے 196608 کے طلبا کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ سے گاندھی میموریل کالج سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح رول نمبر 195751 سے 196038 کے رول نمبر والے طلبا کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ سے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول باغِ دلاور خان منتقل کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ طلبا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحانی مراکز پر مقررہ وقت سے قبل ایک گھنٹہ رپورٹ کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن اُمیدواروں کا امتحانی مرکز تبدیل کیا گیا ہے انہیں رجسٹر شدہ نمبرات پر ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے ۔

تبصرے
Loading...