کشن گنگا دریا سے برآمد سات سالہ پاکستانی لڑکے کی نعش،گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی

0 15

سرینگر: گریز سیکٹر میں کشن گنگا دریا سے سات سالہ پاکستانی لڑکے کی نعش بر آمد ہونے کے طالب علم کی نعش کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گریز سیکٹر میں کشن گنگا دریا سے پاکستان کے سات سال لڑکے کی بر آمد ہوئی نعش کو لینے کیلئے پاکستانی حکام کی طرف سے انکار کے ایک دن بعد بھارتی حکام نے سات سال لڑکے کی نعش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلوچستان سے کا کمسن طالب علم اسکول کے دوران گھر واپسی پر پیر پھلسنے کے بعد کشن گنگا دریا میں بہہ گیا تھا جس کے بعد گریز سیکٹر کے آچورہ سندیا ل میں پاکستانی طالب علم کی نعش بر آمد کی گئی تھی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو لائن آف کنٹرول کے چرون سیکٹر میں عابد احمد شیخ ولد نظیر احمد شیخ کی نعش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو دن کے ایک بچے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی طالب علم کی نعش آخری رسومات کیلئے پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہیْ۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کو انہوں نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تھا کہ نعش کوواپس لیا جایء تاہم انہوں نے انکار کیا تھا ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...