کشمیر ی عوام بھارت کے خلاف کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی / شاہ محمو د قریشی

بھارت نے پاکستان کے لیے مذاکرات اور خیرسگالی کی کھڑکی کبھی نہیں کھولی

0 110

سرینگر : بھارت نے پاکستان کے لیے مذاکرات اور خیرسگالی کی کھڑکی کبھی نہیں کھولی ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی ڈیموگرافی میں تبدیلی کے حوالے سے بے خبر نہیں تاہم ہندوستان کا اس میں کامیابی نہیں ملے گی ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ؎؎جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیر سگالی اور مذاکرات کی جو کھڑکی وزیر اعظم نریندر مودی نے کھولی تھی، وہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اس کے مخلصانہ پن سے متعلق شکوک و شبہات کے باعث بند ہورہی ہے۔بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان چاہتا ہے کہ یہ کھڑکی مکمل بند نہ ہو تو اسے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مخلص ہونے کی ضرورت ہے۔قریشی نے کہا کہ ‘وہ کہتے ہیں کہ جب ہم (پاکستان) دہشت گردی کے حوالے سے کچھ کام کریں گے تو مذاکرات ہوں گے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ وہ (ہندوستان) کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کرے۔’انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مذاکرات کے لیے بے تاب نہیں لیکن اگر اس خطے میں امن ہونا ہے تو پاکستان اور ہندوستان کو مذاکرات کرنے ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی ڈیموگرافی میں تبدیلی کے حوالے سے بے خبر نہیں تاہم ہندوستان کا اس میں کامیابی نہیں ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ کشمیر کی عوام ہندوستان کے خلاف ہے اور وہ اپنے حق خود ارادیت کو بھولے نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت دیگر فورمز پر اٹھاتا رہے گا۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...