کشمیر یونیورسٹی میں ذاکر موسیٰ کا غائبانہ نماز جنازہ ادا

طلبا ء کی بڑی تعداد نے مہلوک جنگجو کو خراج عقیدت پیش کیا

0 79

سرینگر : وادی کشمیر کی سب سے بڑی داشگاہ کشمیر یونیورسٹی میں جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جبکہ جنگجو کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں شبانہ خونین معرکہ آرائی میں انصار غزۃ ہند کے چیف ذاکر رشید بٹ عرف ذاکری موسیٰ ولد عبد الرشید بٹ ساکنہ نور پور ترال جاں بحق ہو گیا ۔ جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیر یونیورسٹی میں طلبا نے غایبانہ نماز جنازہ ادا کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کو یونیورسٹی کیمپس میں قائم جامع مسجد میں مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلبا ء جمع ہو ئے جس دوران انہوں نے ذاکر موسیٰ کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا ۔ عین شاہدین کے مطابق نما ز جمعہ کے بعد درجنوں کی تعداد میں طلبا جمع ہوئے اور انہوں نے جنگجو کمانڈر کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ طلبا نے جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور بعد میں وہ پُر امن طریقے سے منتشر ہو گئے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...