کشمیر میں معصوم شہری ہلاکتیں قابل افسوس ، اقوام متحدہ معاملے میں مداخلت کرے /ڈاکٹر فیصل

متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں /ملیحہ لودھی

0 26

سرینگر: پاکستان نے وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میںمذمت کی ہے اور اس معاملے میں مداخلت کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بین الاقوامی برادری پر زور دیا۔اسی دوران اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنی ایک ٹویٹ میں وادی کشمیر میں عام شہری ہلاکتوں پرافسوس کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بے بس کشمیریوں کی ہلاکتوں سے ہندوستان کو فوری طور پر روکے۔ ادھر پاکستان نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم کے تمام فریق متفقہ طور پر اس عزم کااظہار کریں کہ صحت کی سہولتوں کا ہر صورت تحفظ کیاجائے گا اور ایسے حملے کرنیو الوں کوکٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسلح تصادم کے فریق انسانی امداد کی محفوظ، بلاتعطل اور پائیدار بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائیں، انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں شہریوں کا تحفظ ترجیح ہوناچاہیے۔ (سی این آئی )

تبصرے
Loading...