کشمیر میں قیام امن کیلئے ہم عوام کیساتھ چلیں گے / راجناتھ سنگھ

پاکستانی فوج سرحدوں پر آج بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتی ہے

0 165

سرینگر/ نومنتخب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے اور سرحدوں پر آج بھی پاک فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی کارروائی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش رہے گی کہ کشمیر میں قیام امن کیلئے مزید کوششیں کی جائیں گی اور فوج جس طرح سے کام کررہی ہے ان کے کام میںکسی طرح کی کوئی رُکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نومنتخب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج صبح نیشنل وار میموریل پہنچ کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر راج ناتھ کو آج بعد دوپہر وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنا ہے ۔ اس موقعے پر فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہ موجود تھے ۔اس کے پہلے وہ صبح آٹھ بجے انڈیا گیٹ کے نزدیک واقع نیشنل وار میموریل پہنچے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ تینوں افواج کے سربراہان نے بھی شہیدوں کو یا د کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔اس کے بعد مسٹر سنگھ نے نیشنل وار میموریل میں شہیدوں کی مختلف گیلریوں کو دیکھا اور حکام کے ساتھ نیشنل وار میموریل سے متعلق موضوعات پر بات چیت کی۔ مسٹر سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی پچھلی حکومت میں وزیر داخلہ تھے اور نئی حکومت میں انہیں وزارت دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ وہ اتر پردیش کی لکھنؤ پارلیمانی سیٹ سے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔نومنتخب وزیر دفاع نے کام کاج سنبھالتے ہی فوج اور دوسری ایجنسیوں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ کے فورا بعد مرکزی وزیر دفاع نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی فوج جموں و کشمیر میں لگی سرحدوں پر آئے روز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتی ہے جس کا ہماری فوج بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کشمیر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فوج جس طرح کشمیر میں کام کرہی ہے ہم اس میں کوئی رُکاوٹ نہیں ڈالیں گے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری یہ کوشش رہے گی کہ کشمیر میں امن قائم ہو اور وہاں ترقی کے کاموں میں تیزی آئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم کشمیر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور اس کیلئے ہم عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...