کشمیر سے کنیا کماری تمام ریاستوں میں تک ہم یکساں ترقی کے متمنی: وارانسی میں وزیر اعظم مودی کا خطاب

ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے اب نہیں کیاجاسکتا طویل انتظار

0 21

سرینگر: وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 5 کھرب ڈالرمعیشت کے تعلق سے پورے ملک میں بحث جاری ہے اوریہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ پورے ملک کے شہریوں کا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر سے لیکر کنیاکماری تک تمام راجیوںمیں یکساں تعمیر و ترقی کے خواہاں ہے اوربھارت کے تمام شہریوں کو یکساں حقوق فراہم کرنے کے متمنی ہے ۔اس موقے پر انہوںنے کہاکہ بھارت خطے میںقیام امن کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہا ہے اور اس کیلئے بھارت کے پڑوسی ممالک کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وارانسی میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے طویل انتظارنہیں کیاجاسکتا۔ کل پارلیمنٹ میں مرکزی وزیرخزانہ سیتارمن کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 5 کھرب ڈالرمعیشت کے تعلق سے پورے ملک میں بحث جاری ہے اوریہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ پوریملک کے شہریوں کا ہدف ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے پانچ افراد کو بی جے پی کا رکن بناکرپارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے آر ایس ایس کے فاونڈر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش کے موقع پر وارانسی کے پنچ کوشی شاہراہ پر’’آنند کانن نوگرہ واٹکا‘ میں پیپل کادرخت لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے ہرہوا علاقے کے رام سنگھ پور گاؤں میں’آنند کانن نوگرہ واٹکا‘ پوجا کر کے شجر کاری مہم کا آغاز کر کے ماحولیات کے تحفظ کا پیغام دیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شجر کاری کرنے اور پودوں کی حفاظت کرنے کا عزم کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین نے پی ایم مودی کا ہاتھوں میں درخت لیکر استقبال کیا۔ یادررہے کہ اترپردیش میں 22 کروڑ نئے شجر لگانے کے ہدف کے تحت وارانسی میں تقریبا 27 لاکھ نئے پودے لگائے جانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیرا عظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک تمام ریاستوں کی یکساں ترقی کے متمنی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت خطے میں قیام امن کیلئے تمام تر اقدامات کررہا ہے اور انتہاء پسندی کے خلاف ہم نے جو جنگ چھیڑ دی ہے اس کو انجام تک پہنچانے کا ہم نے بیڑا اُٹھالیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس کیلئے ہمارے پڑوسی ممالک کو نیک نیتی کے ساتھ ہمارا ساتھ دینا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی مضبوطی پڑوسی ممالک کے حق میں ہیںاور ہم کسی ملک کی ترقی کی راہ میں رُکاوٹ پیدا نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنی ترقی میں کوئی رُکاوٹ برداشت کریں گے ۔ اس سے پہلے وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کو یہاں بھارت رتن سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے شاندار مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔مودی نے بابت پو ر واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے باہر نصب لال بہادر شاستری کے مجسمہ کی ریموٹ کا بٹن دبا کر نقاب کشائی کی اور پھر مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں سلام کیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین اور سابق مرکزی وزیر جے پی نڈا، ریاستی صدر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، اتر پردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ اور وزیر اطلاعات نیل کنٹھ تیواری ، انجہانی شاستری کے بیٹے انل شاستری اور سنیل شاستری، بابت پور ہوئی اڈے کے ڈایریکٹر اے کے رائے سمیت کئی دیگر معززین موجود تھے۔ ان لیڈروں نے بھی بھارت رتن کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

تبصرے
Loading...