کشتواڑ میں عسکریت کو نئے سر سے ابھرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی / میجر جنرل پرمجیت سنگھ

حد متارکہ پر پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے

0 107

سرینگر/13اپریل/سی این آئی/ کشتواڑ میں عسکریت کو نئے سر سے سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی کی بات کرتے ہوئے فوج کے کمانڈر نے کہا کہ آر ایس ایس لیڈر اور اس کے ذاتی محافظ کی ہلاکت کے معاملے میں کچھ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ اسی دوران لائن آف کنٹرول پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج پاکستان کی ہر کارروائی کا جواب دے رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وائٹ نائٹ کارپش کے جنرل کمانڈنگ افیسر میجر جنرل پرمجیت سنگھ نے جموں میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں عسکریت کو دوبارہ سے ابھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضلع میں عسکریت کے مکمل خاتمہ کیلئے تمام کوششیں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے سامنے عسکریت کا خاتمہ ایک چیلنج ہے تاہم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس لیڈر اور اس کے ذاتی محافظ کی ہلاکت کے معاملے میں کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور جلد ہی تمام حقائق کو سامنے لایا جائے گا ، انہوں نے بتایا جو بھی ہلاکت میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلا ف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اسی دوران انہوں نے لائن آف کنٹرول پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے تاہم ہماری فوج کسی بھی کارروائی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور پاکستان کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی کسی بھی کارورائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور انہیں ہمارے طرف سے کرارا جواب ملے گا ۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...