ڈی جی پی کی گورنر سے ملاقات

30

جموں : ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔
ڈی جی پی نے گورنر کو سلامتی اور امن و قانون کی نظامت سے متعلق متعدد امور اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں کی بہبود ی کے لئے عملائی جارہی فلاحی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔
گورنر نے امن و قانون کو برقرار رکھنے کی افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سماج دشمن عناصر کو سماج میں عدم سلامتی کا ماحول پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ انہوں نے ریاست میں کامیابی کے ساتھ ملی ٹینسی مخالف کاروائیاں عمل میں لانے کے لئے پولیس اہلکاروں کے کام کی ستائش کی۔

تبصرے
Loading...