ڈی جی پی د لباغ سنگھ کار کشتواڈ اور ڈوڈہ کا دورہ، سکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ، پولیس درباروں سے خطاب کیا

0 53

سرینگر: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری دلباغ سنگھ نے آج کشتواڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمرہ آئی جی پی جموں، ڈی ائی جی اور دیگر افسران تھے۔ جے کے این ایس کے مطابق ڈی جی پی نے اس دوران پولیس، آرمی اور سی آر پی سے وابستہ اعلیٰ افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور ضلع میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر افسران نے پولیس سربراہ کو ضلع میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ بعد میں ڈی جی پی نے بھدرواہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقے میں تعینات پولیس اود دیگر فورسز افسران کے اجلاس کی صدرت کی۔ کشتواڈ میں جن افسران نے اجلاس میں شرکت کی ان میں ڈی آئی جی ڈی کے آر شری بیم سن توٹی، ڈی سی کشٹواڈ شری انگریز سنگھ رانا، ایس ایس پی کشتواڈ، اے ایس پی کشتواڑ کے علاوہ آرمی، سی آر پی ایف کیافسران شامل تھے۔ اس دوران ڈی جی پی نے مارکیٹ کا بھی داورہ کیا اور مختلف جگہوں پر تعینات پولیس اور دیگر فورسز اہلکاراں کا معائنہ کیا اور ان کو ہدایت دی کہ وہ ٹوٹی کے دوران عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختیار کریں۔

تبصرے
Loading...