ڈوڈہ میں 2الگ الگ سڑک حادثات میں 2افراد لقمہ اجل 26زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے

0 20

سرینگر/14جون/سی این آئی/ صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں دو الک الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ سڑک حادثات میں 26افراز زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جارہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مچھی پال ڈوہ میں ایک آلٹو K10چار جو جموں سے ڈوڈہ کی طرف آرہی تھی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کلنائی نالہ میں جاگری جس میں سوار دو افراد موقے پر ہی لقمہ اجل بن گئے ہیںجبکہ ایک مسافر زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ڈوڈہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثہ کے فورا بعد بچائو کاررروائیاں شروع کی گئیں انہوں نے مرنے والوں کی شناخت دنی چند ولد چونی لال اور نیوی منہاس دختر رمیش منہاس جبکہ زخمی شخص کی شناخت شریا تھاکر ولد چونی لال ساکناہ چلی پنگیال ضلع ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے ۔ ادھر ضلع ڈوڈہ کے ہی گاتسو علاقے میں جمعہ کی صبح کم سے کم25مسافر اْس وقت زخمی ہوگئے جب وہ بس جس میں وہ سوار تھے اچانک اْلٹ گئی۔اس حادثے زخمی ہونے والے پانچ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔حکام کے مطابق 35مسافروں کو لیجارہی ایک بس بٹوٹ۔کشتوار روڑ پر اْلٹ گی جس کے نتیجے میں 25افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بس ضلع کے گندوہ سے جموں کی طرف محو سفر تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ گاڑی کا بریک فیل ہونے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے مذکورہ بس دریائے چناب کی طرف نہیں اْلٹی ہے جس کے ہلاکت خیز نتائج بر آمد ہوسکتے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ (سی این آئی )

تبصرے
Loading...