ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی تعزیتی میٹنگ سرینگر میں منعقد،آنجہانی ڈاکٹر دلجیت سنگھ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار

0 102

سرینگر: ڈاکٹر دلجیت سنگھ کے انتقال پر ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے سخت دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شعبہ طب میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف معالج اطفال ڈاکٹر دلجیت سنگھ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا گیا ۔ آنجہانی دلجیت سنگھ کو 20روز قبل گورگائوں کے ایک ہسپتال میں برین ٹومر کا آپریشن کیا گیا تھا اور وہاں سے نریانا ہسپتال جموں منتقل کئے گئے ۔ اور آج وہاں صبح 11بجے 79برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرئے ۔ آنجہانی کے انتقال پر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر نثارالحسن نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی موت کو شعبہ طب کیلئے ایک بڑا نقصان قراردیا ۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر دلجیت سنگھ ایک قابل ڈاکٹر تھے اور انہوںنے جو شعبہ میں کام کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقعے پر آنجہانی کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا گیا ۔

تبصرے
Loading...