’ چوکیدار چور ہے‘ والے بیان پر سپریم کورٹ کا راہل گاندھی کو نوٹس

عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں راہل گاندھی سے جواب طلب کیا

0 67

سرینگر: سپریم کورٹ نے کہا’’ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جواب دہندہ نے جو کچھ سپریم کورٹ کے حوالہ سے کہا ہے وہ غلط ہے۔سپریم کورٹ نے رافیل معاملہ میں اپنے فیصلے کو لے کر دئیے گئے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بیان پر جواب طلب کیا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق سپریم کورٹ نے رافیل معاملہ میں اپنے فیصلے کو لے کر دئیے گئے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بیان پر جواب طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا’’ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جواب دہندہ نے جو کچھ سپریم کورٹ کے حوالہ سے کہا ہے وہ غلط ہے۔ عدالت نے ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے‘‘۔دراصل، راہل گاندھی نے گزشتہ 10 اپریل کو امیٹھی سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رافیل سودے کو لے کر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’ سپریم کورٹ نے بھی مان لیا ہے کہ چوکیدار چور ہے‘۔راہل کے اس بیان کو لے کر بی جے پی لیڈر میناکشی لیکھی نے کانگریس صدر کے خلاف ہتک عزت کی عرضی داخل کی تھی۔بتا دیں کہ رافیل کیس میں سپریم کورٹ نے حکومت کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے رافیل معاملہ میں نظر ثانی عرضی پر نئے دستاویز کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا ہے۔اسے مرکزی حکومت کے لئے ایک جھٹکا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...