پہلگام میں بہادر گائڈ نے اپنی جان گنواکر سیاحوں کو بچالیا

گورنر ، مشیر گورنر اور ضلع انتظامیہ نے دیا بہادر قرار، اہلخانہ کے حق میں وریلیف کا اعلان

0 52

سرینگر/ پہلگام میں اپنے جان گنواکر ایک شخص نے پانچ سیاحوں کی جان بچائی جس پر مقامی لوگوں اور ضلع انتظامیہ نے اسے ایک بہادر اور انسانیت کا ہمدرد قراردیا ۔اس دوران ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے مذکورہ گائڈ کو ہیرو اور بہادر قراردیتے ہوئے کہا کہ اس نے جس بہادری سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیاحوں کی جان بچائی ہے ایک بہاردی کی ایک اعلیٰ مثال ہے ۔ گورنر نے گائڈ کے اہلخانہ کے حق میں 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ مشیر گورنر خورشید گنائی نے بھی روئف احمد ڈار کو ایک بہادر قراردیا ہے اور ان کے گھر والوں کے حق میں وظیفے کا اعلان کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سنیچر کو اْس ٹورسٹ گائیڈ کی لاش دریائے لدر سے بر آمد ہوئی جس نے کشتی اْلٹنے کے بعد دو غیر ملکیوں سمیت پانچ سیاحوں کی جانیں بچائیں۔اطلاعات کے مطابق رئوف احمد ڈار ساکنہ یناڈ نامی ٹورسٹ گائیڈ نے پہلگام میں اپنی جان پانچ سیاحوں کو بچاتے بچاتے جان آفرین کے سپر دکی۔مذکورہ سیاحوں کی جان گذشتہ شام اْس وقت خطرے میں مبتلاء ہوئی تھی جب اْن کی کشتی دریائے لدر میں ریفٹنگ کے دوران اْلٹ گئی تھی۔حکام کے مطابق ڈار سیاحوں کی جانیں بچانے کے دوران لاپتہ ہوا تھا اور آج بھوانی برج کے نزدیک اْس کی لاش بر آمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق ضلع کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے بہادر ڈار کی اس بات کیلئے تعریفیں کیں کہ اْس نے اپنی جان کی قیمت پر پانچ سیاحوں کی جانیں بچائیں۔یاد رہے کہ مرحوم نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ان سیاحوں کو بچالیا جن کو وہ پہلگام میں گائڈ کررہا تھا ۔ مذکورہ شخص جونہی سیاحوں کو بچاتے بچاتے لاپتہ ہوا تھا کو ڈھونڈنے کیلئے مقامی غوطہ خوروں اور پولیس کی ٹیم نے رات دیر گئے تک اس کی تلاش شروع کی تاہم اندھیرے میں وہ کامیاب نہ ہوئے اور آج صبح ایک بار پھر اس کی تلاش شروع کی گئی جس دوران گائڈ کی لاش نالہ لدر سے برآمد ہوئی ۔ اس دوران ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے مذکورہ گائڈ کو ہیرو اور بہادر قراردیتے ہوئے کہا کہ اس نے جس بہادری سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیاحوں کی جان بچائی ہے ایک بہاردی کی ایک اعلیٰ مثال ہے ۔ گورنر نے گائڈ کے اہلخانہ کے حق میں 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ مشیر گورنر خورشید گنائی نے بھی روئف احمد ڈار کو ایک بہادر قراردیا ہے اور ان کے گھر والوں کے حق میں وظیفے کا اعلان کیا ہے ۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...