پٹن میں کمسن بچی نالے میں گر کرلقمہ اجل بن گئی

علاقے میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی ، پُرنم آنکھوں کے ساتھ بچی سپر د لحد

0 13

سرینگر: شمالی قصبہ پٹن کے مضافات میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کمسن بچی کھیلتے کھیلتے ہوئے نالے میں گر کر ہلاک ہوگئی ۔ اس واقع پر علاقہ میں غم و اندوہ کی الم دوڑ گئی اور خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئیں بچی کے گھر پہنچ گئی جہاں ماحول ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ۔سی این آئی کے مطابق پٹن ہور ہوند پورہ میں منگل کو اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک کمسن بچی کھیلتے کھیلتے نالے میں گر کر از جاں ہوگئی۔3برس کی عالیہ دختر نظیر احمد اپنے گھر کے نزدیک ہی کھیل میں مصروف تھی اور بچی کے گھر والوں کو معلوم تھا کہ وہ باہر کھیل رہی ہے ۔ کچھ مدت بعد جب گھر والوں نے بچی کو باہر نہیں پایا تو انہوںنے ادھر اُدھر اس کی تلاش شروع کی تاہم اس کا کہیں اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔ اسی اثناء میں کسی کی نظر نزدیکی نالے پر پڑی جہاں عالیہ پانی میں تھی۔ عالیہ کو باہر نکالتے ہی نزدیکی ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے بچی کو مردہ قراردیا ۔ اس واقع کی خبر جونہی پھیل گئی تو آس پاس کی خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی عالیہ کے گھر پہنچ گئیں جہاں کا ماحوم یکایک تبدیل ہوکر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ۔عالیہ کی موت پر علاقہ میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی ۔ اس دوران پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد بچی کو لواحقین کے سپر دکیا گیا ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ بچی کی نمازجنازہ پُرنم آنکھوں کے ساتھ اداکی گئی جبکہ سینکڑوں لوگوں نے بچی کی آخری رسومات میں شرکت کرکے اسے سپر د لحد کردیا ۔

تبصرے
Loading...