پونچھ میں فوج کی بھرتی ریلی کے دوران نوجوان سے دو گرنیڈ برآمد

33

سرینگر: پولیس نے پونچھ میں فوج کی بھرتی ریلی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اسکی تحویل سے دو ہتھ گولے برآ مد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ پونچھ میں فوج کی طرف سے منعقدہ ایک بھرتی ریلی کے دوران ایک نوجوان کو گرینیڈ سمیت دبوچ لیا گیا ہے۔ پونچھ کے سرنکوٹ میں فوج کی طرف سے منعقدہ ایک بھرتی ریلی میں شرکت کرنے کی غرض آئے ایک نوجوان کو آرنی ٹاون گیٹ سرنکوٹ پر ہی دھر لیا گیا۔ گرفتار شدہ شخص کی تحویل سے سی نوے گرینیڈ ، یو بی جی ایل گرینیڈ اور کچھ دھماکہ خیز مواد ضبط کیا گیا۔پولیس ذرائع نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پونچھ ضلع میں اْس مقام سے ایک لڑکے کو دو گرینیڈ وں سمیت گرفتار کرلیا جہاں فوج کی طرف سے ایک بھرتی ریلی منعقد ہورہی تھی۔گرفتار نوجوان کی شناخت راجندر سنگھ ساکن دھلیوت تحصیل کالاکوٹ ضلع راجوری کے بطور کی گئی ہے ۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کے مطابق گرفتار شدہ لڑکے سے پوچھ تاچھ ہورہی ہے ۔انہوں نے بتایا مذ کورہ نوجوان کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دو ہینڈ گرینیڈ لیکر بھرتی ریلی کے مقام کی طرف جارہا تھا۔

تبصرے
Loading...