پنجگام اونتی پورہ اور آرونی بجبہاڑہ میں جنگجو مخالف آپریشن

گھر گھر کی تلاشی ، کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہ ہونے کے بعد محاصرے ختم

0 125

سرینگر: جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ فورسز نے سنیچروار کی اعلیٰ صبح آرونی بجبہاڑہ اور پنجگام اونتی پورہ میں محاصرے عمل میں لائے جس دوران انہوں نے وہاں گھر گھر کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی بھی جگہ سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سنیچروار کی اعلیٰ صبح آرونی بجبہاڑہ کا محاصرہ کیا اور وہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوج و فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر سنیچروار کی صبح آورنی بجبہاڑہ کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر کی تلاشی عمل میں لائی ۔ انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی تلاشی آپریشن کے بعد جب کچھ ہاتھ نہیں آیا تو فورسز نے علاقے کا محاصرہ ختم کیا ۔ ادھر جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز نے سنیچروار کو ہی پنجگام اونتی پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں تلاشی کارورائی عمل میں لائی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہ ہونے کے بعد فورسز نے علاقے میں محاصرہ پُر امن طریقے سے ختم کیا ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...