پلوامہ میں نوجوانوں کیخلاف شبانہ کریک ڈائون میں تیزی،مزید 19نوجوان گرفتار

تعداد 44تک پہنچ گئی ،لوگوں میں شدید غم و غصہ

0 76

سرینگر: پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر نوجوانوں کے خلاف شبانہ کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے جنوبی ضلع پلوامہ کے متعدد علاقوں میں پولیس و فورسز نے دوران شب مختلف چھاپوں کے دوران مزید 19افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔خیال رہے کہ ضلع میں گزشتہ دودنوں کے دوران 44نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ شبانوں چھاپوں کے دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف لوگوں میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔سی این آئی کو پلوامہ سے نما ئندے نے اطلاع دی ہے کہ پارلیمانی انتخابات نزدیک آتے ہی سنگبازی میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کرتے ہوئے پلوامہ میں پولیس و فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیان رات کو نیوا ، گڈورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں چھاپہ مار کارورائیاں عمل میں لائی جس دوران 19افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دورا ن شب پولیس و فورسز کی بھاری نفری علاقے میں نمودار ہوئی جنہوں نے کئی گھروں میں گھس کر ہاں سے 19نوجوانو کی گرفتار ی عمل میں لائے اور انہیں اپنے ساتھ لیا۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ مزاحمت بھی کی تھی تاہم پولیس و فورسز نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لینے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شدگان سے سنگباری کے مختلف کیسوں کو لیکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی اس طرح کی کارورائیوں میں ملوث پایا جائے گا اان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ادھر نوجوانوں کی گوفتاریوں کو لیکر علاقوں میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے اور مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے اندر 44نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ جن کو پولیس تھانہ پلوامہ میں بند کر کھا گیا ہے ۔ (سی این آئی )

تبصرے
Loading...