پلوامہ ، کولگام اور ترال کے کئی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن ، گھر گھر کی تلاشی

0 132

تاریگام کولگام میں محاصرے کے دوران تشدد بھڑک اٹھا ، فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں

سرینگر: جنگجو ئوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کے بیچ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں سوموار کو بھی جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لائیں گے جس دوران گھر گھر کی تلاشی کارورائی کی گئی ۔ اسی دوران کولگام کے تاری گام علاقے میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب جنگجو مخالف آپریشن کے دوران نوجوانوںنے احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر میں جنگجومخالف کارورائیوں میں تیزی لاتے ہوئے فوج و فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پلوامہ ، ترال اور کوگام کے کئی علاقوں میں تلاشی کارورائی عمل میںلائی جس دوران گھر گھر کی تلاشی عمل میں لائی گئی اور مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارورائی کے دوران کچھ ہاتھ نہ آنے اور کوئی بھی قابل اعتراض چیز بر آمد نہ ہونے کے بعد فورسز نے علاقوں کا محاصرہ ختم کیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ کولگام کے تاریگام علاقے میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے اور جنگجو مخالف آپریشن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ا س دوران فورسز نے نوجوانوں کا تعاقب کیا جس دوران وہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے فورسز پر سنگبازی کی جس کے جواب میں فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کا استعما ل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں کوئی گھنٹوں تک فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں جاری رہی ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...