پرینیتی چوپڑہ نے دبئی میں ثانیہ مرزا و ان کے بیٹے کے ساتھ وقت گذارا

0 171

حیدرآباد: پرینیتی چوپڑہ دبئی میں ثانیہ مرزا کے گھر پر پہنچیں اورا ن کے پانچ ماہ کے بچہ ازہان مرزا ملک کے ساتھ وقت گذارا۔انہوں نے بچہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں لی گئی اپنی تصویر کو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا۔اس تصویر میں دکھایاگیا ہے کہ چوپڑہ کی گود میں ثانیہ مرزا کا بچہ ہے اور اس بچہ کے منہ میں اداکارہ کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے اس تصویر کا کیپشن انگریزی میں تحریر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ خالہ بن گئی ہیں۔وہ اس بچہ کو ہمیشہ کیلئے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اداکارہ شوٹنگ میں سے کچھ وقت نکال کر حیدرآبادی ٹینس اسٹار کے مکان پہنچیں اور ان کے بچہ کے ساتھ اپنی تصویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

تبصرے
Loading...