پاک بھارت کشیدگی، عالمی اسٹاک منڈیاں متاثر

49

پاکستان کی جانب سے بھارت کے دو طیارے گرائے جانے کی خبر کے بعد ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر دو جوہری طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے خدشات بڑھا دیے ہیں۔نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارتی ڈیل کے عالمی منڈیوں میں مثبت اثرات دیکھے جا رہے تھے تاہم تجارتی مراکز اس وقت بُری طرح لرز گئے جب پاکستان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارت کے سابق فوجی افسر اور سنگاپور کے ایس راجہ راتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر انت موکھرجی نے بلوم برگ نیوز کو بتایا،” یہ ایک غیر یقینی صورتحال ہے۔ 1971ء کی جنگ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان یوں جوابی جنگی کارروائیاں نہیں کی گئی ہیں۔” موکھر جی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ آگے کیا ہوگا لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نے بھارتی کارروائی کا جواب دے دیا ہے اور ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور گرفتاریاں بھی۔ بھارت کی طرف سے پاکستان آنے والے جہاز کیوں نہیں گرائے گئے؟ دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج پاکستان میں کارروائی پر بھارت میں جشن کا ماحول اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس خبر سے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں یکدم ہلچل مچ گئی لیکن کچھ نقصانات کے بعد مارکیٹ کچھ حد تک واپس بحال ہوئی ہے۔ ممبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں 0.4 فیصد جبکہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تین فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

تبصرے
Loading...