پاکستان : 10 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں52 فیصد گراوٹ

0 72

کراچی، 23 مئی : پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اقتصادی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 52 فیصد گھٹ کر سو کروڑ 37 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایف ڈی آئی 200 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تھا۔ پاکستان اسٹیٹ بینک نے منگل کو یہ رپورٹ دی۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے جنرل سکریٹری ایم عبدالعلیم نے کہا‘‘اقتصادی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کو مستحکم کر دیا ہے ’’۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے چھ ارب ڈالر قرض کے معاہدے کے شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے میں ہو رہی تاخیر کی وجہ سے اقتصادی غیر یقینی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ اس کی وجہ سے پاکستان کو مزید چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔یو این آئی

تبصرے
Loading...