پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر جاری جارحیت کا توڑ کرنے کی کوشش

فوج وار گروپ تشکیل دے رہی ہے جو پاکستان اور چین کی سرحدوں پر تعینات رہیں گے

0 30

سرینگر/20جون /سی این آئی/ پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی فوج نئے وار گروپ تشکیل دے رہی ہے جو پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کے علاوہ چین سے لگنے والی سرحدوں پر بھی نگرانی کرے گی جبکہ گروپ کو حملے کے دوران فوج پارہونے والی سرگرمیوں کے علاوہ جنگ سے متعلق کاموں کی ذمہ داری دی گئی جبکہ دوسرے کودشمن کے حملے کا سامنا کرنے کا ذمہ سونپا گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سے کی جارہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور دیگر جارحانہ سرگرمیوں کا توڑ کرنے کیلئے نئے وار گروپ تشکیل دے رہی ہے جن کی ٹریننگ میں کئی خصوصیات ہوں گی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک بریگیڈ میں تین چاریونٹ ہوتی ہے۔ ہریونٹ میں تقریباً 800 جوان ہوتے ہیں۔ ہرآئی بی جی میں پانچ ہزارجوان شامل ہوں گے، جسے میجرجنرل رینک کا افسرلیڈ کرے گا۔ہندوستانی فوج پاکستان سے منسلک سرحد پرنئے انٹی گریٹیڈ بیٹل گروپس (آئی بی جی یا وار گروپس) قائم کرنے جارہی ہے۔ ان کا مقصد جنگ کے دوران فوج کی صلاحیت کومزید مضبوط کرنا ہے۔ یہ عمل اکتوبرتک مکمل ہوجائے گا۔ پاکستان کے بعد چین کی سرحد پربھی وارگروپس بنائے جائیں گے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ مغربی کمانڈ میں انٹیگریٹیڈ بیٹل گروپ کی صلاحیت جانچنے کے لئے ایک ٹریننگ کی گئی تھی، جسے لیکراعلیٰ افسران کا فیڈ بیک مثبت رہا اورجلد ہی دوسے تین آئی بی جی کی تعمیرکی جائے گی۔آئی بی جی کے لئے دو طرح کے گروپوں کی ٹریننگ کی گئی۔ ایک گروپ کو حملے کے دوران فوج پارہونے والی سرگرمیوں کے علاوہ جنگ سے متعلق کاموں کی ذمہ داری دی گئی جبکہ دوسرے کودشمن کے حملے کا سامنا کرنے کا ذمہ سونپا گیا۔ اس ٹریننگ میں بریگیڈ کے بجائے آئی بی جی کا استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ کافی وقت سے فوج کی جدید کاری کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نیفوج کی جدید کاری میں پوری مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی اگرچہ کم ہوگئی ہے تاہم سرحدوں پر جنگی ماحول برابر بنا ہوا ہے اور آئے روز ایک دوسرے کے خلاف گولہ باری کی جارہی ہے ۔

تبصرے
Loading...