پاکستان کو مذاکرات کے لیے کوئی عجلت نہیں اور نہ کوئی گھبراہٹ ہے / شاہ محمود قریشی

بھارت جب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہوگا پاکستان کو تیار پائے گا ، فیصلہ نئی دہلی کو ہی کرنا ہے

0 45

سرینگر: پاکستانی وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر واضح کر دیا کہ مذاکرات کے لیے کوئی عجلت نہیں نہ کوئی گھبراہٹ ہے، بھارت جب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوگا پاکستان کو تیار پائے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے پاکستان کی نیوز چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے پاکستان نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے، بھارت ابھی تک اپنے الیکشن کی ذہنی قید سے آزاد نہیں ہوپایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی عجلت نہیں نہ کوئی گھبراہٹ ہے، بھارت جب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوگا پاکستان کو تیار پائے گا، پاکستان کی سوچ بڑی حقیقت پسندانہ اور مدبرانا ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ کے مطابق بھارت کے ساتھ برابری اور باوقار طریقے سے مذاکرات کریں گے، ہمیں نہ کسی کے پیچھے دوڑنے کی ضرورت ہے نہ ہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی مجھے کھوئے کھوئے سے نظر آئے، ایسا لگ رہا تھا ۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات کی وجہ سے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت بڑھ گئی ہے، ایس سی او فورم غیریقینی صورتحال میں امن و استحکام اور سیکیورٹی کی بات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیاء کے ممالک سے تاریخی تعلقات بحال ہو رہے ہیں، لمبے عرصے بعد پاکستان اور روس کی قیادت کے درمیان اس سطح پر بات ہوئی ہے، روسی صدر سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ملاقات میں افغانستان اور خلیج کی صورتحال پر بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان پاک روس دو طرفہ تعاون پر بہت مثبت گفتگو ہوئی، ایسا نہیں ہوتا کہ روس کے تعلقات سے کسی اور ملک سے پاکستان کے تعلقات خراب ہوں۔

تبصرے
Loading...