پاکستان کو دہشت گردی کا دامن چھوڑ کر امن کے راستے پر چلنا ہوگا

پڑوسی پاکستان کو ہندوستان سے رشتے بہتر کرنے ہونگے/ مختار عباس نقوی

0 96

سرینگر: مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کو بڑھاوا دے کر کوئی بھی ترقی کی عبارت نہیں لکھ سکتا ہے۔نقوی نے دعوی کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں پاکستان سے ہندوستانی کے رشتے اچھے اور دوستانہ ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا دامن چھوڑ کر امن کے راستے پر چلنا ہوگا۔ پاکستان میں دہشت گردی کی کھیتی اس کے وجود کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مختار نقوی نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے کہا کہ دنیا میں پاکستان اپنی اسی شبیہ کی وجہ سے اکیلا پڑگیا ہے۔ وہاں کے امن پسند عوام بھی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی پوری دنیا میں ترقی امن کے علمبردار کے طور پر ابھرے ہیں۔ یہ ہندوستان کے لئے قابل فخر بات ہے۔ پوری دنیا ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے ہی آج ہندوستان کی ساتھ کھڑی ہے۔ایسی صورت میں ہمارے پڑوسی پاکستان کو بھی ہندوستان سے رشتے بہتر کرنے ہوں گے۔نقوی نے مالیاتی فنڈ اسکیم کو ملک کی سماجی اور اقتصادی انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کے اوخر تک ملک کے 18 کروڑ غریبوں کو اپنا روزگار آپ سے جوڑا جائے گا۔ اس کے لئے بنکوں کو فنڈ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘‘کانگریس کے ساتھ اس وقت بڑی مشکل یہ ہے کہ اس کے پاس اہل قیادت کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ملک کی زمینی حقیقت سے ناواقف ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک بہت سی اسکیمیں بنیں لیکن گھوٹالوں اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

تبصرے
Loading...