پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پرمذاکرات کا خواہش مند / شاہ محمود قریشی

بھارت تعلقات معمول پرلانے کیلئے ایک قدم بڑھاتاہے تو پاکستان دوقدم بڑھانے کیلئے تیار

0 94

سرینگر// پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر واضح کیا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پرمذاکرات کیلئے تیارہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق شکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعدپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی بھارتی ہم منصب سشماسوراج کے ساتھ ایک غیررسمی ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تمام تصفیہ طلب مسائل پرمذاکرات کیلئے تیار ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے سشما سوار ج کو بتایا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق بھارت کے ساتھ پْرامن سفارتکاری پرعمل پیراہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہاتھا کہ اگربھارت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے لئے ایک قدم بڑھاتاہے تو پاکستان دوقدم بڑھانے کے لئے تیارہے انہوں نے کہاکہ جنگ سے ہمیشہ تباہی آتی ہے اور خصوصاً جب دونوں ملکوں کے پاس ایٹمی طاقت ہوتواس بارے میں سوچابھی نہیں جاسکتا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے اختلافات سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگیا لہذا دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہوگا ۔انہوں نے سشما سوارج پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو تعلقات میں بہتری لانے کیلئے مذاکرات کا راستہ شروع کرنا چاہئے تاکہ تمام مسائل کا مل بیٹھ کر حل نکلا جا سکے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں لیڈرا ن کے درمیان ہوئی غیر رسمی ملاقات کے دوران کئی اہم باتوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...