پاکستان کرگل جیسی حرکت دوبارہ کرنے کی کبھی جرت نہیں کرے گا : پبن راوت

کیوں کہ پاکستان نے اس کا انجام سرجیکل سٹرائک اور ائر سٹرائک میں دیکھ لیا ہے

0 19

سرینگر:بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان اب کرگل جیسی حرکت کرنے کی اب کبھی جرات نہیں کرے گاکیوں کہ نہ تو فوج نے کو ئی جگہ بغیر نگرانی چھوڑی ہے اور نہ ہی ہندوستان اُتنا کمزور ہے کہ جواب نہیںدے پائے گاجس کا انجام پاکستان نے دیکھ لیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوجی چیف بپن راوت نے نئی دلی مانک شو سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1999کے بھارت اور 2019کے بھارت میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو کرگل میں حرکت کی تھی اب دوبارہ ایسی حرکت نہیں کرپائے گا اور نہ ہی ایسی حرکت دوبارہ کرنے کی کبھی سوچ لے گا۔ کیوں کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی گئی سرجیکل سٹرائک اور ائر سٹرایک کے ذریعے پاکستان نے اپنی حرکات کا انجام دیکھ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا کوئی ایسا علاقہ بغیر نگرانی کے نہیں چھوڑا ہے جہاں پر پاکستان ایسی حرکت کے بارے میں سوچ سکتا ہے ۔ بپن راوت نے کہاکہ ہماری سرولنس ٹیم متواتر طور پر پیٹرولنگ انجام دی رہی ہے اور کسی بھی بھول چوک کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ کرگل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی محدود جنگ کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب میں بپن راوت نے کہا کہ پاکستان اب دو ر دور تک ایسی حرکت کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری فوج پاکستان کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی کوششوں کی بھر پور جواب دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا اپنا کام بخوبی جانتی ہے اور ملک کی رکھشا کرنے میں کوئی بھی کوتاہی برتنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

تبصرے
Loading...