پاکستان سے مذاکرات کی خواہش کے اظہار کیہ خبریں بے بنیاد /رویش کمار

سفارتی روایات کے مطابق نریندر مودی نے عمران خان کی مبارک بادی کا جواب دیا

0 36

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ کی طرف سے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کو خطوط میں بات چیت کی خواہش کے اظہار کو بے بنیاد قرار دیتے ہویئے بھارت نے واضح کیا کہ اس طرح کی کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بھارت نے پاکستانی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کردیاہے جس میں کہا گیاتھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان رپورٹوں کو مکمل طور پر بے بنیاد بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی روایات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ملنے والے مبارکباد کے پیغامات کا جواب دیا تھا۔ اپنے پیغامات میں مودی اور ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ ہندوستان ، پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں سے عام اور مکمل تعاون کا تعلقات چاہتا ہے۔رویش کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اس کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ اعتماد و بھروسہ کا ایک ماحول بنایا جائے جو دہشت گردی، تشدد اور بدنیتی سے آزاد ہو. وزیر خارجہ نے بھی دہشت گردی اور تشدد کے سائے سے آزاد ایک سازگار ماحول بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے ایک اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ بات کرنے کیلئے وتیار ہے۔

تبصرے
Loading...