پاکستان : داتا دربار دھماکے کے چار مشتبہ گرفتار

0 31

لاہور، 11 مئی : پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایشیا کے سب سے بڑے صوفی درگاہوں میں سے ایک داتا دربار کے باہر خود کش حملے کے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس حملہ میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لاہور کے گڑھی ساہو علاقے میں چھاپے مار کر چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دھماکے کی تحقیقات کر رہی ایجنسیوں نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ خودکش بمبار کو درگاہ تک لانے والے موٹر سائیکل رکشہ کی شناخت کر لی گئی ہے۔ خیال رہے حملہ آور نے ریلوے اسٹیشن کے پاس سے رکشہ لیا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی توجہ تحریک طالبان کے تین بڑے نیٹ ورک سے ہٹا کر حملے کے هینڈلرز پر مرکوز کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ حزب احرار پر توجہ مرکوز کیا گیا تھا جس نے نوجوان خودکش حملہ آور کو جائے وقوعہ پر بھیجنے کی ذمہ داری لی تھی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ان مشتبہ افراد کو جمعرات کی رات گرفتار کیا گیا۔
جاری،یو این آئی

تبصرے
Loading...