پاکستان خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی / شاہ محمود قریشی

بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کیلئے تیار نظر نہیں آ رہی

0 33

سرینگر/: بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کے لیے تیار نہیں دکھائی دے رہی ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خطے میں ترقی کرنے اور غربت کے خاتمے کے لیے امن ضروری ہے لیکن تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جیو نیوز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف ہر باشعور ملک اور طبقے نے سمجھ لیا ہے جب کہ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مودی کی کامیابی پر مبارکباد دی اور خط لکھا جو ایک روایت ہے، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کو خط لکھا جس کا جواب آیا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ترقی کرنے اور غربت کے خاتمے کے لیے امن ضروری ہے لیکن تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتی۔قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتخابات کے بعد نئی حکومت آئی ہے لیکن بھارت ابھی تک الیکشن کے ماحول سے باہر نہیں نکل پایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا اور پاکستان کی پوزیشن عالمی سطح پر سب کو معلوم ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جو ماحول دیکھا اس سے نہیں لگتا کہ بھارت امن کی جانب قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے وزیرخارجہ کی دعوت پر لندن گیا تھا، برطانیہ نے پاکستان کے تعلقات کو جو اہمیت دی اس پر اطمینان ہوا ہے۔

تبصرے
Loading...