پاکستان جموں وکشمیرتنازع میں اہم فریق / شاہ محمود قریشی

حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود

0 30

سرینگر/09جون/سی این آئی// حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیرمیں زمینی حقائق تبدیل کرنیکی کوشش کررہا ہے اور وہ اس میں کامیاب نہیں ہو گیا ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کی ایک نجی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں کشمیریوں کے خلاف زیادتیاں جاری ہے جس کے باعث وہاں وہاں کے لوگ خوفزدہ ہیں،انہوںنے کہا کہ ہمارا عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے۔پاکستان کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی کے دونوں اطراف معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، وہ کیوں پوری کشمیری نسل کو قتل اور کشمیرمیں زمینی حقائق تبدیل کرنیکی کوشش کررہا ہے جب کہ اس نے ایسے علاقے پرقبضہ کرکھا ہے جو اس سے تعلق ہی نہیں رکھتا، سب سے بڑے جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کیوں سینسرشپ لگائی ہوئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے، سول سوسائٹی کشمیرکی صورتحال پر آواز بلند کرے اور بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی بھی خاموشی ختم ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جموں وکشمیرتنازع میں ایک فریق ہے، لاکھوں کشمیریوں کی جانیں رائیگاں نہیں جائیگی اور ہمیں یقین ہے کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت کا دن قریب ہے۔(سی این آئی)

تبصرے
Loading...