پاکستان اور بھارت کے عوام پورے خطے میں امن کے متمنی

بھارت کیساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں / فواد چودھری

0 45

سرینگر/14جون/سی این آئی/ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور بھارت کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کاخواہاں ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دے رہے تو وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ پہل کی ہے۔ پاکستانی وزیر نے کہا کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دے رہے تو وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں اور اس سے بھارت کو نقصان پہنچے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام پورے خطے میں امن چاہتے ہیں۔بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملکی سیاست پر اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستانی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف اپنے رہنمائوں کو بچانے کیلئے قومی اسمبلی کا فلور استعمال کرنا چاہتی ہے جنہیں بدعنوانی کے مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی پر دبائو ڈالا جارہا ہے جو کہ نیب کی تحویل میںہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے اس حوالے سے قانون و انصاف کی وزارت سے رائے لینے کا درست فیصلہ کیا ہے۔(سی این آئی )

تبصرے
Loading...