پاکستانی وزیراعظم کی اپنے بھارتی ہم منصب کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پرامن ہمسائیگی کی پالیسی اور جموں وکشمیر کے مسئلے سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کا خواہش کا ااظہار

0 24

سرینگر/// پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو ایک بار پھر بھارت کا وزیراعظم بننے پرمبارک باد دی ہے اور کہا کہ پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی اور جموں وکشمیر کے مسئلے سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کا خواہشمند ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کی ایک نجی نیوز چینل میں نشر کی گئی ایک خبر کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہم منصب وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے سفارتی اقدار اور بین الملکی روایات کے مطابق ایک خط میں نریندرمودی کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے خط میں پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی اور جموں وکشمیر کے مسئلے سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے کام کرنے کے تصور پرزوردیا گیا ہے۔پاکستانی وزیراعظم نے غربت اور پسماندگی سمیت دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی احترام اوراعتماد کی بنیاد پرملکر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔عمران خان نے اجتماعی کوششوں کے ذریعے علاقائی امن ‘ ترقی اورخوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر کو بھی خط لکھا اور انھیں عہدہ سنبھالنے پرمبارک باد دی ہے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...