ٹیکس ڈیفالٹروں کے خلاف انفورسمنٹ محکمہ کی مہم، 19.73لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول

0 96

سرینگر: ٹیکس ڈیفالٹروں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جاری مہم کے تحت آج انفورسمنٹ ونگ کی ایک ٹیم جس کی قیادت منطور احمد بٹ (کے اے ایس)ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکس کشمیر سٹیٹ ٹیکس آفسروں کے ہمراہ ٹیم نے گاندربل اور سرینگر اضلاع کی حدود میں آنے والے تاجروں کے کھاتوں کی جانچ کی جن میں گیلکسی انڈیا ، ماق ہارڈ ویر سٹور، روئل ماربل اینڈ سینٹری سٹورشامل ہے ۔ اس موقعے پر دکانداروں سے ٹیکس کے سلسلے میں کاغذات بھی اپنی تحویل میں لئے گئے ۔ اس دوران جے اینڈ کے جی ایس ٹی ایکٹ 2017کے تحت قصوروار پائے گئے دکانداروں سے 19.73لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ سٹیٹ ٹیکس محکمہ نے ڈیلروں کو مشور دیا ہے کہ وہ ٹیکس سے متعلق تمام لوازمات کو وقت وقت پر پوراکریں بصورت دیگر ان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

تبصرے
Loading...