ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ تحقیقاتی عمل باریک بینی سے جاری /ڈی آ ئی جی

لوگوںکو پولیس کی تحقیقات پر پورا اعتماد ہے حقائق منظر عام پر لا ئیگے

0 96

سر ینگر : سمبل آبرو ریزی واقعے کی تحقیقات جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے ڈی آ ئی جی شمالی کشمیرنے کہا کہ پولیس کے پاس پختہ ثبوت ہے اور عوام کوپولیس کی تحقیقات پرپورا اعتماد ہے ۔آ بروریزی میںملوث شخص کواسی دن حراست میںلے لیاگیا لوگ پولیس پر بھروسیہ رکھے مظاہروں کے دوران جان ومال کے نقصان کے امکانات موجود ہے ۔گرفتار کئے گئے شخص کی عمر کے بارے میں جاری کی گئی سڑیفکیٹ پرشک وشبہ موجود ہے اوراس سلسلے میںاسکول پرنسپل اور اس کے ماتحت عملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ڈی ا ٓ ئی جی شمالی کشمیر محمدسلیمان چودھری نے سمبل آ بروریزی واقعے کے بارے میںتحقیقات باریک بینی سے جاری رکھنے کا ارادہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے جہاں انسانیت کوہلاکے رکھ دیا ہے وہی اس کی الگ الگ زاویوں سے تحقیقات ہورہی ہے تاکہ حقا ئق کو پوری طرح سے منظرعام پرلایا جا سکے ۔ڈی آ ئی جی شمالی کشمیرنے کہا کہ پولیس کے پاس پختہ ثبوت ہے اور آبرو ریزی میںملوث شخص کو اسی دن 8 مئی کو گرفتار کی گیاتھا لوگوں کواس بارے میں شک وشبہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ڈی آ ئی جی نے کہا کہ انہوں نے ایس ایس پی بانڈی پورہ کااز خوددورہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ آس پاس کے علاقوںسے اب واقعے کے خلاف احتجاج شروع ہونے کے سلسلے نے امن میں رخنہ پڑنے لوگوں کے جان و مال کونقصان پہنچنے کے خدشات کوجنم دیا ۔ڈی آ ئی جی شمالی کشمیرنے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ کسی بھی صورت میں صبر کادامن ناچھوڑے اورامن امان کوبنائے رکھنے کی بھرپور کوشش کرے ۔انہوںنے کہا کہ گرفتا رکئے گئے شخص کے عمرکی بارے میں جواسکول کے پرنسپل نے جو سڑیفیکٹ اجراء کی تھی اس پرشبہات پیدا ہوگئے تاہم پرنسپل اور اسکے ماتحت عملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔

تبصرے
Loading...