ٹرانسپورٹروں کی ریاست گیر ہڑتال کے باعث ٹنل کے آر پار گاڑیوں کا پہیہ جام

مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ، جموں میں ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ

0 30

سرینگر/12جون/سی این آئی/ سرینگر جموں شاہراہ پر کیگام اونتی پورہ کے نزدیک مسافر و مال بردار گاڑیوں پربھاری ٹیکس عائد کرنے کے خلاف ٹرانسپورٹروں کی ریاست گیر ہڑتال کے باعث ٹنل کے آر پار ٹرانسپورٹروں کے پہہ جام ہڑتال کے باعث معمول کی زندگی بری طرح متاثر رہی ۔ اسی دوران سرینگر میں ٹرانسپورٹروں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شاہراہ پر ٹول ٹیکس ختم کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر مسافروں گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی 12جون کو ٹرانسپورٹر وںنے مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ٹرانسپورٹروں کی ہڑتالی کال پر وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی بدھ کو پہہ جام ہڑتال کے باعث تمام قسم کا ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔ رانسپورٹروں کی ہڑتال کے باعث وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیاں نہ ملنے کے باعث اکثر و بیشتر مقامات پر مسافروں کو پیدل چلتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں میں کچھ کمر شل گاڑیاں سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھی گئی جس کے بعد مشتعل ہجوم نے ان پر سنگبازی کرکے ان کے شیشے چکنا چور کئے ۔ وادی کشمیر میں ٹرانسپورٹروں کی ہڑتالی کال کا خاصہ اثر دیکھنے کو ملا جس کے باعث سڑکوں پر تمام قسم کا مسافر و مال بردار رانسپورٹ غائب رہا جبکہ آٹو رکھشا بھی کسی جگہ دیکھنے کو نہیں ملا ۔ ادھر سرینگر میں ٹرانسپورٹروں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس کو جلد از جلد ختم کیا جائے ۔ ٹرانسپورٹروں کے مطابق سرکار نے مسافر گاڑیوں میں ہائی ٹیک لوکیشن ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا فرمان جاری کیا ہے جو خستہ حال ٹرانسپورٹ صنعت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوسکتی ہے ۔ ٹرانسپورٹروں کے مطابق ہائی ٹیک آلات قریب 20,000روپے کا ہے اور اس وقت ٹرانسپورٹر اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ یہ مہنگا ڈیوائس گاڑیوں میں نصب کرسکیں ۔ اسلئے وادی کشمیر میں 12جون کو مکمل چکہ جام ہوگا اور اس روز کسی بھی طرح کی کوئی گاڑی نہیں چلے گی اس کے ساتھ ساتھ آٹو رکھشاء اور سومو بھی بند رہیں گی ۔ (سی این آئی)

تبصرے
Loading...