ٓٓاٹلی : ٹورسٹ بس گر کر تباہ، ایک کی موت، 37 زخمی

0 62

روم، : اٹلی کی ریاست ٹسکنی میں ایک ہائی وے پر سیاحوں کے بس پلٹنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 37 افراد زخمی ہو گئے ۔رپورٹوں کے مطابق وسطی ٹسکنی کے شہر مونٹی ریگیانو کے قریب بدھ کی صبح ڈبل ڈیکر بس حادثے میں ماری گئی 40 سالہ خاتون ٹور گائیڈ تھی۔اٹلی میں روسی سفارت خانے نے کہا کہ زخمیوں میں 19 روسی شہری ہیں۔ حادثے میں آرمینیا، قازقستان، یوکرین، بیلاروس، مالدووا، جارجیا اور رومانیہ کے شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔مقامی اسپتال کے حکام نے کہا کہ حادثے میں زخمی 33 افراد کو دو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا. چار دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اسپوتک

تبصرے
Loading...