ویڈیو: ہائی ٹنشن ترسیلی لائن اور لو ٹنشن کے بیچ ٹکرتین افراد لقمہ اجل دو مجروح

واقع کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا

0 23

سرینگر: سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار قصبہ میں ہائی ٹنشن اور لو ٹنشن ترسیلی لائنوں کے مابین ہوئی ٹکر سے پیدا شدہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جن میںسے دو جھل کر زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس واقع کے خلاف لوگوںنے ٹنگڈار میں محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کرے ہوئے اس کیلئے محکمہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے کرناہ کے ٹنگڈار، ناڑ علاقے میں اْس وقت صف ماتم بچھ گئی جب وہاں بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب تین افرادموقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق رات کے قریب تین بجے ناڑ علاقے میں اچانک بجلی کی ترسیلی لائنیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے یہ حادثہ پیش آگیا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ہائی ٹینشن لائن لو ٹینشن سپلائی لائن پر گرنے کی وجہ سے رہائشی مکانوں کے اندر بجلی شارٹ سرکٹ ہوا جس نے تین شہریوں کی جان لے لی اور دو کو زخمی کیا۔اس حادثے میں مرنے والے افراد کی شناخت 55سالہ عبدالقدیر ولد یعقوب چک ،26سالہ طابیر احمد چک ولد عبدالقدیر چک ،22سالہ قاری نواز احمد چک ولد علی اصغرچک ساکنان ٹنگڈار کے بطور ہوئی ہے جبکہ 2زخمی افراد کوعلاج ومعالجہ کیلئے سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا ہے۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی سرسیلی لائنوں کے مابین ہوئی ٹکر سے شارٹ سرکٹ ہوا جس کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہوئے اور دیگر دو زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر کرناہ کے ٹنگڈار علاقے میں بدھ کو لوگوں نے گذشتہ رات کے دوران کرناہ میں پیش آئے حادثے کو لیکر محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین کا الزام تھا کہ محکمہ کی لاپروائی کی وجہ سے ہی گذشتہ رات کے دوران ہاٹی ٹینشن بجلی لائن لوٹینشن لائن کے اْوپرگرنے سے رہائشی مکانوں میں شارٹ سرکٹ ہوا جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 کی موت واقع ہوئی جبکہ متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے جن کا علاج و معالجہ سب ضلع اسپتال ٹنگڈار میں جاری ہے۔واقعہ کے بعد پورے کرناہ میں ماتم کی لہر دوڈ گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد دن چڑھنے کے ساتھ ہی ٹنگڈار میں جمع ہوئے اور اس المناک حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ کرناہ میں بجلی کے ناقص نظام سے ہر وقت کسی بڑے حادثے کا خطرہ ہے اور محکمہ آج بھی ٹنگڈار بازار کے بیچوں بیچ ہائی ٹینشن لائن بچھارہا ہے۔سی این آئی کے مطابق واقع کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ کی نگرانی میں تین رکنی ٹیم تشیکیل دی ہے جس کو اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے
Loading...