ویڈیو: نا معلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی پی ڈی پی کارکن زندگی کی جنگ ہار گیا

زنگل پورہ کولگام علاقے میں صف ماتم بچھ گئی، پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی

0 81

 

سرینگر// جنوبی کشمیر میں سیاسی کارکنوں پر بڑھتے حملوں کے بیچ اتوار کی شام نا معلوم مسلح افراد نے جنوبی ضلع کولگام میں ایک اور پی ڈی پی ورکر پر گولیاں چلا کر شدید زخمی کر دیا جس کے بعد وہ اعلیٰ صبح سرینگر کے سکمز میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے زنگل پورہ علاقے میں اتوار کی شام دیر گئے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے 65سالہ شہر ی پر نزدیک سے گولیاں چلاکر اس کو شدید زخمی کر دیا ۔مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی شام دیر گئے افطاری کے بعد نا معلوم مسلح افراد نے 65سال پی ڈی پی کارکن محمد جمال ساکنہ زنگلپورہ پر اس کے گھر کے باہر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت وہیں گر پڑا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق اگرچہ افراد خانہ نے محمد جمال کو ضلع اسپتال کولگام علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا جہاں ڈاکٹر وں نے ان کی نازک حالت دیکھ کر انہیں سکمز صورہ منتقل کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سکمز صورہ میں ڈاکٹروں نے محمد جمال کا آپریشن کیا جبکہ کئی گھنٹوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد سوموار کی صبح قریب 9بجکر 30منٹ پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ سکمز صورہ میں تعینات ایک ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد جمال نامی شہری کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا تاہم وہ سوموار کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے پی ڈی پی کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد جمال کی ہلاکت میں جنگجو ئوں ملوث ہے ، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جونہی پی ڈی پی کارکن کے موت کی خبر ان کے آبائی علاقے میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ ( سی این آئی

تبصرے
Loading...