ویڈیو: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دو روزہ دورے پر وادی وارد

سرینگر میں فوجی حکام سے میٹنگ ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائیزہ ، گورنر سے بھی ملاقی

0 25

امرناتھ گپھاپر حاضری کر خصوصی پوجا پاٹ کریں گے، شہر میں سیکورٹی کے انتظات سخت

 

سرینگر/26جون/سی این آئی// وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے مرکزی وزیرداخلہ بدھ کو دو روزہ دورے پر وادی وارد ہوئے جس دوران انہوں نے سرینگر میں فوج کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گورنر سے بھی ملاقات کی ۔ دو روزہ دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ بال تل کا بھی دورہ کرکے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائیزہ بھی لیں گے ۔سی این آئی کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے وہیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ وادی کے دو روزہ دورے پر بدھ کے بعد دوپہر سرینگر پہنچ گئے ۔ جہاں وہ امرناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائیزہ لیں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے بعد دوپہر سرینگر کے ہوائی اڈے پر گورنر ستیہ پال ملک نے دیگر افسران کے ہمراہ ان کا والہانہ استقبال کیا جس کے بعدمرکزی وزیر داخلہ امی شاہ فوجی ہیڈ کواٹر بادامی باغ پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلیٰ فوجی حکام سے میٹنگ کی جس دوران نہیں وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال ، امرناتھ یاتر ا کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات اوروادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فوجی سربراہ بیپن روات نے پہلگام کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ امرناتھ گپھاپر حاضری دینگے جہاں وہ خصوصی پوجا پاٹ کریں گے۔سرینگر آمد کے ساتھ ہی امیت شاہ نے فوج کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گورنر سے بھی ملاقات کی گئی ۔واضح رہے کہ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر سرینگر اور آس پاس سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںجب ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والے تما م راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

تبصرے
Loading...