ویڈیو: محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر انتخابات کیلئے خوف کی فضا پھیلانے کا الزام

0 110

سرینگر: پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی لوک سبھا کے انتخابات جیتنے کے لیے قومی سلامتی کے نام پر خوف کی فضا قائم کررہی ہے۔محبوبہ مفتی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے ہمارے جوانوں کی قربانیوں اور ووٹروں کو تقسیم کرنے کے حربے بی جے پی کے لیے فائدہ مند نہیں رہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ اب بھارتیہ جنتا پارٹی بالاکوٹ جیسی ایک اور اسٹرائیک کے لیے بظاہر قومی سلامتی کا استعمال کرتے ہوئے خوف کی فضا پیدا کررہی ہے‘۔محبوبہ مفتی نے مذکورہ ٹوئٹ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کی رپورٹ پر ردعمل میں کیا تھا۔

 

تبصرے
Loading...