ویڈیو: فوج کے ہاتھوں ایس ڈی ایم ڈور و اور دیگر چار ملازمین کی مار پیٹ،ایس ڈی ایم کی شکایت پر پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں کیس درج ، تحقیقات شروع

0 104

 

سرینگر: سب ضلع مجسٹریٹ ڈورو کی مار پیٹ اور اس کی گاڑی کی بھی تھوڑ پھوڑ کے بعد پولیس نے ایس ڈی ایم کی شکایت پر فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ ادھر کئی سیاسی و سماجی لیڈران نے ایس ڈی ایم کی مار پیٹ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملوثین کے خلاف کارورائی عمل میں لائی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق منگل کے بعد دوپہر ضلع اننت ناگ کے اُجرو علاقے میں فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر سب ضلع مجسٹر یٹ ڈورو غلام رسول وانی مار پیٹ کی اور اس کی گاڑی کو نقصان کو پہنچایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ڈی ایم ڈورو،غلام رسول وانی کو فوج کے آفیسر کے ساتھ اْس وقت تکرار ہوئی جب اہلکاروں نے ایس ڈی ایم کی گاڑی کو قاضی گنڈ جاتے ہوئے روکا۔بتایا جاتا ہے کہ ایس ڈی یم اپنی گاڑی میں قاضی گنڈ کی طرف جا رہے تھے جس دوران اجرو کے مقام پر فوجی اہلکاروں نے ان کو روک لیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی ، بتایا جاتا ہے کہ ایس ڈی ایم اور فوجی اہلکاروں کے مابین پہلی تو تو میں میں ہوئی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار آپے سے باہر ہوئے اور انہوں نے ایس ڈی ایم کی مارپیٹ کی جبکہ اس کے گاڑی کی شدید توڑ پھوڑ کی ۔ واقعہ کے بعد جہاں کئی سیاسی و سماجی لیڈران نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوجی اہلکاروں کے خلاف کارورائی کی جائے وہیں ایس ڈی ایم نے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں ایک شکایت درج کرائی اور مطالبہ کیا کہ فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔ ایس ڈی ایم کی شکایت پر پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ نیسب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) ڈورو اننت ناگ، غلام رسول وانی پر مبینہ طور فوجی اہلکاروں نے گذشتہ روز حملہ کرکے مارا پیٹا اور اْن کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کے پاداش میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 61/2019 u/s 341,323 RPC پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج کی اور معاملے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کی ۔ ایس ایس پی کولگام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

تبصرے
Loading...