ویڈیو: شوپیاں میں تصادم آرائی، دو جنگجوجاں بحق

0 468

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے سگن علاقے میں جمعہ کی علی الصبح فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں دو جنگجوجاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس ذارئع کے مطابق شوپیاں کے سگن علاقے میں جمعہ کی علی الصبح فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہوئی مختصر تصادم آرائی میں دو جنگجوجاں بحق ہوئے ہیں تاہم آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تصادم آرائی میں ایک پیرا کمانڈو بھی زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی ثقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 44 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی علی الصبح شوپیاں کے سگن علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی آپریشن ٹیم مشتبہ جگہ کی طرف بڑھنے لگی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ مختصر تصادم آرائی کے بعد دو جنگجوؤں کی لاشیں اور ان کی تحویل سے ہتھیار بھی بر آمد کئے گئے تاہم مہلوک جنگجوؤں کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم ہونا ابھی باقی ہے۔
دریں اثنا طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہونے کے بعد نوجوان اپنے گھروں سے باہر آئے اور فورسز کے ساتھ متصادم ہوئے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ اور اشک آور گیس کے گولے داغے۔
آخری اطلاعات ملنے تک طرفین کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔

تبصرے
Loading...