ویڈیو: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں 12جماعت کا طالب علم پُر اسرار طورپر لاپتہ

بٹ پورہ لولاب میں اہلخانہ اور رشتہ داروں کا احتجاج ، بازیاب کرانے کا مطالبہ

0 126

سرینگر/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں بٹہ پورہ لولاب میں گذشتہ روز سے ایک 12ویں جماعت کا طالب علم پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے طالب علم کے اہلخانہ کو اس کی سلامتی کے حوالے سے کافی تشویش لاحق ہوگئی ہے ۔ اپنے لخت جگر کی بازیابی کے مطالبے کولیکر اس کے اہلخانہ اور رشتہ داروں سے سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس طالب علم کو فوری طور پر ڈھونڈنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں آج سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کا کہ علاقہ بٹہ پورہ لولاب میں 19سالہ زاکر احمد بٹ جو کہ 12جماعت کا طالب علم ہے گذشتہ روز اپنے گھر واقع بٹہ پورہ لولاب سے ترایح نماز کیلئے گھر سے نکلا تاہم نہ وہ مسجد شریف پہنچا اور ناہی تب سے گھر واپس لوٹا جس کی وجہ سے اس کے اہلخانہ کو ذاکر کی سلامتی کے حوالے سے تشویش لاحق ہوگئی ہے ۔ ذاکر کے اہلخانہ نے کہا کہ انہوںنے اپنے لخت جگر کی تلاش تمام ممکنہ جگہوں پر کی ، اس کے رشتہ داروں کے ہاں دیکھا، ان کے دوستوں سے پتہ کیا تاہم طالب علم کا کہیں پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ احتجاج پر اُترے لوگوںنے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی کو سنجیدگی سے لیکر ان کے لخت جگر کی بازیابی کیلئے تیز تر اقدامات اُْٹھائیں ۔ اس دوران مقامی پولیس سٹیشن سے وابستہ عملہ نے احتجاجی مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کے لڑکے کو ڈھونڈنے کیلئے پولیس نے اقدامات اُٹھائے ہیں جبکہ لالپورہ لولاب کے پولیس سٹیشن میں اس ضمن میں لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...