ویڈیو: شمالی قصبہ سوپور میں آگ کی ایک ہولناک واردات ،پانچ دکانیں خاکستر

کروڑ وں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

0 132

 

سرینگر: شمالی قصبہ سوپور میں آگ کی واردات میں5دکانات خاکستر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کروڑ وں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اسی دوران آگ متاثرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بازآباد کاری کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے۔ کرنٹ نیوز آف اندیا کے مطابق شمالی قصبہ سوپور کے اقبال مار کیٹ میں بدھ کی اعلیٰ الصبح ایک تین منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں اچانک آگ نمودرا ہوئی جس نے آناً فاناً دیگر دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ اس قدری بھانک اور تیز تھی کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیاں جب تک جائے واردات تک پہنچتی آگ نے 5دکانوںکواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اسی دوران محکمہ فائر سروس اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی کی تاہم جب تک آگ کو قابو میں کیا گیا تب تک پانچ دکانات راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو چکے تھے۔ بھیانک آگ کی لپیٹ میں آنے والے دکانوں میں کروڑوں روپے کا مال و اسباب خاکستر ہوا ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی وجہ سے پانچ دکانیں خاکستر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کی گئی تاہم ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ کیا س واردات میں کروڑوں روپے مالیات کا سامان جل کر خا کستر ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجوہات جاننے کیلئے کارروائی شروع کی۔ تاہم فوری طور پر مالکان دکانات کانام و پتہ معلو م نہ ہوسکا ہے۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ آگ متاثرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی باز آباد کاری کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں جائے۔

تبصرے
Loading...