ویڈیو: سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب تازہ پسیاں گر آئی

شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ، سینکڑوں مسافرو مال بردار گاڑیاں درماندہ

0 112

 

v

 

سرینگر: سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر پساں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بند کی گئی ۔ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند ہونے کے ساتھ ہی مختلف مقامات سینکڑوں مال و مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہو ئی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت اس وقت روک دی گئی جب رام بن کے قریب تازہ پسیاں گر آئی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رام بن کے ڈگڈول علاقے میں پسیاں گر آئی جس کے بعد شاہراہ پر احتیاطی طور ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری ہے اور ہری جھنڈی ملنے کے ساتھ ہی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جائیگی ۔ ادھر نمائندے کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک جانے کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں مسافرو مال بردار گاڑیاں درماندہ وہ گئی ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امسال موسم سرما میں بھاری برفباری کے باعث سرینگر جموں شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی ہے جس کے بعد گزشتہ کئی ماہ سے شاہراہ پر صرف یک طرفہ ٹریفک جاری تھا جس کے تحت ایک دن سرینگر سے جموں جبکہ دوسرے دن جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

تبصرے
Loading...