ویڈیو: اننت ناگ میں کم عمر نوجوان کرکٹ گیند لگنے سے لقمہ اجل

0 38

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعرات کو کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے ایک نوجوان گیند لگنے سے فوت ہوگیا۔جبکہ بارہمولہ میں ایک سیاح خاتون حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گئی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جہانگیر احمد وار ،ساکنہ گوشہ بگ پٹن کی گردن پر نانل اننت ناگ میں میچ کے دوران گیند لگ گئی۔جہانگیر کو فوری طور مٹن اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔حکام نے مزید کہا کہ جہانگیر بیٹنگ میں مصروف تھا جس کے دوران ایک شارٹ کھیلتے ہوئے گیند اْس کی گردن پر جالگی جو اْس کی موت کا سبب بنی۔اس میچ کا انعقاد یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کی طرف سے بڈگام اور بارہمولہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔ادھر ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کو ایک خاتون سیاح حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئی۔ذرائع کے مطابق پلوی کھو کلے زوجہ پرکاش کھوکلے ساکنہ رائی پورہ چھتیس گڑھ سیر کیلئے گلمرگ آ ئی تھی جہاں وہ آج دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی۔ پلوی نے اچانک سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اْسے فوری طور پرائمری ہیلتھ سینٹر گلمرگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مذکورہ خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مذکورہ خاتون سیاح کی نعش تحویل میں لیکر اس کا سب ضلع ہسپتال گلمرگ میں پوسٹ مارٹم کرایا اور قانونی اور طبی لوازمات پوری کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے سپرد کر دیا۔

تبصرے
Loading...