ویڈیو: اننت ناگ میں سڑک حادثہ ، دو زخمی ، 18زخمی

پلہالن پٹن میں دماغ کی نس پھٹ جانے سے ایک ازجان

0 21

سرینگر: اننت ناگ میں سڑک کے ایک حادثے میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دیگر 18حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس دوران پٹن پلہالن میں شیری بارہمولہ کا نوجوان دماغ کی نس پھٹ جانے سے فوت ہوگیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں بدھ کو دو مسافر اْس وقت جاں بحق اوراٹھارہ زخمی ہوگئے، جب وہ بس جس میں وہ سوار تھے بٹینگو میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ ایک منی بس بٹینگوکے مقام پر اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 20مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو ،زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ادھر شیری بارہمولہ کا رہنے والا زبیر احمد ولد محمد اشرف راتھر ساکنہ شیریبارہمولہ پلہالن پٹن میں نان وائی کی دکان پر کام کررہا ہے اور آج اچانک اس کے دماغ کی نس پھٹ جانے سے اسکی موت وگئی ۔

تبصرے
Loading...