ویڈیو: ’’اسکول چلیں ہم ‘‘سرمائی تعطیل کے بعد وادی کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں وردیوں میں ملبوس چھوٹے بچوں کی آواجاہی سے بازاروں میں رونق لوٹ آئی

 

سرینگ: سوموار 11مارچ کو تین ماہ کے بعد وادی میں تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے اور تمام تعلمی اداروں میں آج سے باضابطہ درس و تدریس کا کام شروع ہوا ۔ ادھرچھوٹے بچے سکول وردیوں میں اپنے اپنے سکولوں کی طرف رواں دواں تھے جس کے نیتجے میں شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام سڑکوں پر رونق لوٹ آئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں آج سوموار 11مارچ کو تعلیمی تعلیمی ادارے پھر سے کھل گئے ۔ پرائمری سکولوں ، مڈل اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں درس و تدریس کا کام آج سے باضابطہ طور پر شروع ہوا ۔ ادھر تمام کالجوں میں بھی طلبہ کی اچھی خاصی حاضری دیکھنے کو ملی ۔ گذشتہ برس ماہ دسمبر کی یکم تاریخ سے ہی وادی میں تمام سکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ پانچ دسمبر کو ہائر سیکنڈری اور کالجوں میں سرمائی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اور آج تین ماہ کے بعد وادی میں تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ۔ سوموار کو وادی میں تمام پرائیوٹ و سرکاری سکول و کالج دوبارہ کھلنے کے نتیجے میں شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں بڑے طلبہ و چھوٹے بچے مختلف قسم کی سکول وردیوں میں اپنے اپنے سکولوں کی طرف رواں دواں تھے بازاروں میں سکولی بچوں کی آوا جاہی سے بازاروں میں رونق لوٹ آئی۔ ادھر سکول منتظمین اور اساتذہ چند دن پہلے ہی سکول پہنچے تھے جہاںانہوںنے سکولوںمیں دوبارہ کام کاج شروع کردیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں تین ماہ کے زیادہ عرصہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد تمام سکول اور کالیج سوموار کو کھل گئے۔سکول چار مارچ کو کھلنے والے تھے تاہم موسم کی خرابی کے باعث تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی۔آج صبح سکولی بچوں اور بچیوں کو وردیوں میں ملبوس سکول گاڑیوں کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ کالجوں میں بھی طلبہ کی حاضری ٹھیک رہی ۔ واضح رہے کہ موسم سرماء شروع ہونے سے پہلے ہی وادی میں ماہ نومبر کی تین تاریخ کو بھاری برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں موسم سرماء شروع ہونے سے پہلے ہی وادی سردی کی شدید لپیٹ میں گر گئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے سکولوںمیں سرمائی تعطیلات کا اعلان چند دنوں پہلے ہی کیا تھا ۔ گذشتہ برس سرمائی تعطیلات 10دسمبر کے بعد سے شروع ہوئی تھی تاہم رواں سیزن میں یہ یکم دسمبر سے ہی شروع کی گئی ۔

تبصرے
Loading...